بنگلورو،18؍نومبر(ایس او نیوز) بنگلور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (بی ڈی اے) نے شہر کے مختلف علاقوں میں قائم بی ڈی اے لے آؤٹس میں کارنر سائٹس کی ای نیلامی کے ذریعہ کے فروخت کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ بی ڈی اے کے مطابی ای نیلامی کے چوتھے مرحلے میں 445میں 332سائٹس فروخت کئے گئے ہیں۔
بی ڈی اے ذرائع کے مطابق ای نیلامی میں 1790لوگوں نے حصہ لیا اور445میں 332سائٹس ای نیلامی میں بولی لگا کر خریدے گئے۔ بی ڈی اے کے افسروں نے بتایا کہ چوتھے مرحلے کی ای نیلامی بی ای کو تقریباً171کروڑ روپئے آمدنی کی توقع تھی۔ جبکہ ای نیلامی میں یہ سائٹس 281کروڑ روپئے میں فروخت ہوئے ہیں اس طرح بی ڈی اے کو توقع سے زیادہ آمدنی ہوئی ہے۔
بی ڈی اے ذرائع کے مطابق چوتھے مرحلے کی ای نیلامی میں 445فروخت کیلئے پیش کئے گئے تھے۔ ان میں 99سائٹس کیلئے کسی نے بولی نہیں لگائی۔ بی ڈی افسروں نے بتایا کہ ای نیلامی میں حصہ لینے والوں سے فی کس 4لاکھ روپئے پیشگی اڈوانس کے طور پر وصول کئے گئے تھے۔ انہیں یہ رقم جلد لوٹائی جارہی ہے۔