ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی کی اب بنگال میں بدامنی پھیلانے کی کوشش: فرہاد حکیم

بی جے پی کی اب بنگال میں بدامنی پھیلانے کی کوشش: فرہاد حکیم

Fri, 09 Oct 2020 15:38:01    S.O. News Service

کولکاتہ،9؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) بی جے پی پر سخت حملہ کرتے ہوئے مغربی بنگال حکومت کے سینئر وزیر فرہاد حکیم نے کہا ہے کہ کل بی جے پی کارکنان نے جس غنڈہ گردی کا مظاہرکیا ہے اس سےبی جے پی کا ایجنڈا وضح ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی پر دہشت گردی کا بھی الزام لگایا اور کہا کہ کل اس نے ثابت کردیا کہ وہ سیاسی جماعت نہیں ہے۔

شہری ترقیات کے وزیر فرہاد حکیم نے سیاسی تحریک کے نام پر دہشت گردوں کی طرح برتاؤ کرنے پر بی جے پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ غنڈہ گردی کے ذریعہ ریاست کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ پولس نے بی جے پی کے سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔ کل بی جے پی نے غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل کسی بھی سیاسی پارٹی کے جلوس سے کوئی بم یا بندوقیں برآمد نہیں کی گئیں ہیں۔ '

بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے فرہاد نے دہلی اور اتر پردیش کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گجرات، دہلی اور اتر پردیش میں پرتشدد ماحول پیدا کیا ہے۔'' اب بی جے پی بنگال میں بھی بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے۔ پولیس انتظامیہ نے قانون کے مطابق کارروائی کی ہے۔

جمعرات کو بی جے پی کی مہم کے آغاز پر کلکتہ کے ہیسٹنگ اور سنترا گاچھی اسکوائر میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا تھا۔ پولیس نے جلوس کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھیوں کا استعمال کیا۔ پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی۔


Share: