پنجی،23؍نومبر(ایس او نیوز؍یو این آئی) گوا فارورڈ پارٹی (جی ایف پی) کے صدر اور سابق نائب وزیراعلی وجے سردیسائی نے پیرکو کہا کہ انکی پارٹی ریاست کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کو ہٹانے کے لئے کانگریس سے اتحاد کرنے کے لئے تیار ہے۔
سردیسائی کا یہ تبصرہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے لیڈر پرفل پٹیل کے اتوار کو دیئے گئے اس بیان کے بعد سامنے آیا جس میں کہا گیا تھا کہ ان کی پارٹی کانگریس اور دیگر یکساں خیالات والی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کے حق میں ہیں۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ انہوں نے 2017 میں بھی بی جے پی کے خلاف اتحادی حکومت بنانے کے لئے آخر منٹ تک کوشش کی۔