ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی نے یوپی الیکشن کے لیے 107 امیدواروں کا کیا اعلان

بی جے پی نے یوپی الیکشن کے لیے 107 امیدواروں کا کیا اعلان

Sat, 15 Jan 2022 21:55:32    S.O. News Service

نئی دہلی ،15؍ جنوری(آئی این ایس انڈیا) بھارتیہ جنتا پارٹی نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے یوپی انتخابات کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے لیے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو گورکھپور سیٹ سے امیدوار بنایا گیا ہے، جہاں چھٹے مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔ نیز نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ پریاگ راج ضلع کی سیراتھو سیٹ سے الیکشن لڑیں گے، جہاں پانچویں مرحلے میں پولنگ ہوگی۔بی جے پی نے 107 سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ ان میں سے 83 سیٹوں پر بی جے پی کے ایم ایل اے تھے، جن میں سے 63 ایم ایل اے کو دوبارہ ٹکٹ دیا گیا ہے۔ پارٹی کی جانب سے 20 نئے امیدواروں کو ٹکٹ دئیے گئے ہیں۔

پہلے مرحلے کے امیدوار: کیرانہ سے مریگانکا سنگھ، تھانہ بھون سے سریش رانا، شاملی سے تیجیندر سنگھ نروال، بدھانا سے امیش ملک، چارتھوال سے سپنا کشیپ، پرکاجی سے پرمود اٹوال، مظفر نگر سے کپل دیو اگروال، کھٹولی سے وکرم سینی، میرا پور سے پرشانت پال، مانیندر پال، منیر گوجر شیوالکھاس سنگھ، سردھنا سے سنگیت سوم، ہستینا پور سے دنیش کھٹک، کیتھور سے ستیہویر تیاگی، میرٹھ کینٹ سے امیت اگروال، میرٹھ سے کمل دت شرما، میرٹھ ساؤتھ سے سومیندر تومر، چھپرولی سے سہیندر سنگھ رملا، بڈوت سے کرشن پال سنگھ ملک، باغپت سے یوگیش تھاما، لونی سے نند کشور گرجر مراد نگر سے اجیت پال تیاگی ،سنیل شرما صاحب آباد سے، اتل گرگ غازی آباد سے، منظور سیواچ مودی نگر سے، دھرمیش تومر دھولانہ سے، وجے پال ہاپوڑ سے، ہریندر چودھری تیوتیا گڑھ مکتیشور سے، نوئیڈاسے پنکج سنگھ، دادری سے تیج پال سنگھ نا نگر، زیور سے دھیریندر سنگھ، سکندرآباد سے لکشمی راج سنگھ، بلند شہر سے پردیپ چودھری، سیانا سے دیویندر سنگھ لودھی، انوپ شہر سے سنجے شرما، دیائی سے سی پی سنگھ، شکارپور سے انیل شرما، خورجہ سے میناکشی سنگھ، کھیرسے انوپ بالمیکی، برولی سے جیویر تک سنگھ، اترولی سے سندیپ سنگھ، چررا سے رویندر پال سنگھ، کول سے انیل پراسار، اگلاس سے راج کمار سہائک، چھتر سے لکشمی نارائنی، مانٹ سے راجیش چودھری، گووردھن سے میگھ شیام سنگھ، متھرا سے شری کانت شرما، بلدیو سے پرن پرکاش جاٹو، اعتماد پور سے دھرم پال سنگھ، آگرہ کینٹ سے جی ایس دھرمیش، آگرہ ساؤتھ سے یوگیندر اپادھیائے، آگرہ نارتھ سے پروشوتم کھنڈیلوال، آگرہ دیہی سے بے بی رانی موریہ، فتح پوری سیکری سے بابولال، کھیرا گڑھ سے بھگوان سنگھ کشواہا، فتح آباد سے چھوٹے لال ورما اور باہ سے رانی پچھالکی کوامیدوار بنایا گیا ہے۔


Share: