ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی شکست کا بدلہ فسادات کے ذریعہ لے رہی ہے ؛ رائچور میں دہلی ہنگاموں کے خلاف خاموش جلوس، محمد اقبال احمد ایم آئی سی کا خطاب

بی جے پی شکست کا بدلہ فسادات کے ذریعہ لے رہی ہے ؛ رائچور میں دہلی ہنگاموں کے خلاف خاموش جلوس، محمد اقبال احمد ایم آئی سی کا خطاب

Sat, 29 Feb 2020 11:45:36    S.O. News Service

رائچور ، 29/فروری (ایس او نیوز ) بی جے پی اپنی دہلی اسمبلی انتخابات میں ہنریمت آمیز شکست کا بدلہ عوام سے فسادات کے ذریعہ لینے کے درپے ہے۔ دہلی میں بی جے پی کے چند قائد ین کی ایمائ پر پولیس کی موجودگی میں آر ایس ایس ، بجرنگ دل کے غنڈوں و دہشت گردوں کی جانب سے حملوں کے خلاف منظّم کیا گیا تھا جس میں خواتین کی خاصی تعداد موجود تھی ۔

اقبال نے کہا کہ سی اے اے نے ملک کے تمام طبقات کے درمیان اتحاد پیدا کردیا ہے جبکہ بی جے پی ایسا ہر گز نہیں چاہتی ۔ وہ مسلمانوں کو علیحدہ کرنے کی سازش رچی لیکن ان کے منصوبے اُن پر ہی بھاری پڑنے لگی ۔ پارلیمنٹ میں عددی طاقت سے تو یہ سیاہ قانون پاس کیا گیا لیکن سڑکوں پر اس کی طاقت کمزور پڑگئی چونکہ عوام کی اکثریت اس کی مخالفت پر اتری ہے جس کے سبب ہم آج دیکھ رہے ہیں۔ جھارکھنڈ ، دہلی اسمبلی انتخابات میں بُری طرح ہا ر ہوئی ہے۔ اب عوام کا ضمیر جا گا ہے جو ہندوستان کی روح ہندو۔مسلمان کی آپسی اتحاد و بھائی چارگی پر مشتمل ہے۔اس کا مظاہرہ دہلی فسادات کے دوران دونوں طبقات نے ایک دوسرے کی جان و مال کے علاوہ عبادت گاہوں کی حفاظت کرتے ہوئے پیش کیا ہے۔

بعد ازاں ایک یاداشت بتوسط ضلع ڈپٹی کمشنر صدر جمہوریہ کو روانہ کرتے ہوئے دہلی فسادات کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کرنے، متاثرین کو معاوضہ دینے اورمارے گئے افراد کے خاندانوں کو ہر ممکن سرکاری سہولتیں دینے پر زور دیا گیا ۔

اشتعال انگیز بیانات دینے والے بی جے پی قائدین بشمول مرکزی وزیر انوراگ ، شرما، کپل مشرا، ورما کے خلاف مقدمات دائر کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

اس موقع پر فورم کے ذمہ داران امبریش ، شیوکمار یادو ، مہیش چگل پری، خواجہ سلیم ، جان وسیلی، اشرف حسین ، جے بی راجو کے، مرشد جانی ، سید عنایت اللہ قادری ، احسان محسن ، معصوم ، مولانا جعفر خان ، عبدالمتین بابا و دیگر موجود تھے۔


Share: