ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی رکن اسمبلی آنند مامنی کرناٹک اسمبلی کے نئے ڈپٹی اسپیکر منتخب

بی جے پی رکن اسمبلی آنند مامنی کرناٹک اسمبلی کے نئے ڈپٹی اسپیکر منتخب

Fri, 27 Mar 2020 18:45:19    S.O. News Service

بنگلورو،27؍مارچ (ایس او نیوز) بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے 3بار کے رکن اسمبلی آنندمامنی ریاستی قانون ساز اسمبلی کے بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے ہیں۔

وہ سونڈتی یلما حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ اورآنجہانی چندرشیکھر ملیکارجن مامنی کے فرزند ہیں جوخود بھی 1990کی دہائی میں ڈپٹی اسپیکٹر رہ چکے ہیں۔

2008کے دوران بی جے پی میں شامل ہوئے، جونیئر مامنی ریاستی اسمبلی کے 24ویں ڈپٹی اسپیکر بنے ہیں۔

جنتادل سیکولر (جے ڈی ایس) کے ایم کرشنا ریڈی کے استعفیٰ دے دینے سے یہ عہدہ خالی ہوا تھااور بی جے پی نے مامنی کو اپنا امیدوار بنایاتھا۔ ریڈی نے ان کے خلاف چلائی گئی تحریک عدم اعتماد کے پیش نظر یہ عہدہ چھوڑدیاتھا۔

بی جے پی کے ایک اوررکن اسمبلی اراگا گیانیندرا بھی ڈپٹی اسپیکر بننے کی دوڑمیں شامل تھے۔


Share: