ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی ایم ٹی سی کی طرف سے شارٹ لوپ بس خدمات کا مطالبہ

بی ایم ٹی سی کی طرف سے شارٹ لوپ بس خدمات کا مطالبہ

Wed, 13 Nov 2019 10:59:14    S.O. News Service

بنگلورو،13/نومبر(ایس او نیوز) دو قریبی علاقوں کے درمیان دوڑنے والی بسوں (شارٹ لوپ بس خدمات)کا مطالبہ شہر کے اکثر علاقوں میں مکینوں کی طرف سے طویل عرصہ سے پیش کیا جاتا رہا ہے۔ خاص طور پر بنگلور شہر کے مختلف آئی ٹی کاریڈار میں صارفین کے لئے مفید شارٹ لوپ بس خدمات کو پچھلے دنوں بنگلور میٹرو پالیٹن ٹرانسپورٹ کارپوریشن (بی ایم ٹی سی) کی طرف سے الیکٹرانک سٹی میں شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اور بعض رخوں پر اس کی ابتداء بھی ہو چکی ہے۔الیکٹرانک سٹی کے صارفین کی طرف سے پیش کئے گئے اس مطالبہ کو بی ایم ٹی سی کی جانب سے منظور کر لئے جانے کے بعد بیلندور اور اس کے اطراف کے علاقوں میں کام کرنے والے ملازمین اور کئی مکینوں کی فلاحی انجمنوں کی طرف سے بھی بی ایم ٹی سی سے یہ مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ اس تعلق سے ان کی گزارشات پر بھی سنجیدگی کے ساتھ غور کیا جائے کہ انہیں شارٹ لوپ بس خدمات کی سہولت فراہم کی جائے۔مکینوں کے مطابق اس طرح کی بس خدمات کی ضرورت یہاں پہلے سے موجود ہے اور بی ایم ٹی سی اگر اس علاقہ میں شارٹ لوپ خدمات کو جاری کر تی ہے تو اس سے اس کو کافی زیادہ فائدہ ہو سکتا ہے۔


Share: