ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بہار میں سیلاب سے اب تک 25 لوگوں کی موت، 25.71 لاکھ لوگ متاثر:نتیش کمار

بہار میں سیلاب سے اب تک 25 لوگوں کی موت، 25.71 لاکھ لوگ متاثر:نتیش کمار

Tue, 16 Jul 2019 22:33:43    S.O. News Service

پٹنہ،16/جولائی (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے منگل کو کہا کہ ریاست میں سیلاب سے 25 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 16 اضلاع میں 25.71 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔کمار نے اسمبلی میں کہا کہ میں نے راحت اور امدادی مہم تیز کرنے کی ہدایت دی ہے۔کل 125 موٹر کشتیاں اس کام میں لگائی گئی ہیں اور این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی 26 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔اس سے ہمیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سوا لاکھ لوگوں کو بچانے میں مدد ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تک 199 ریلیف کیمپ لگائے ہیں جہاں 1.16 لاکھ لوگوں نے پناہ لے رکھی ہے۔کل 676 کمیونٹی باورچی خانے بنائے گئے ہیں اور اگر ضرورت محسوس ہوئی تو ایسے اور باورچی خانے بنائے جا سکتے ہیں۔وزیر اعلی نے کہا کہ اتسار جیسی مخدوش بیماریاں پھیلنے سے روکنے کے لئے پینے کے صاف پانی اور ادویات کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے اتوار اور پیر کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا ہوائی سروے کیا تھا۔


Share: