ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: کڈوین کٹہ ڈیم کے قریب واٹرپائپ پھٹ گیا؛ اتوارکو بھٹکل میونسپل حدود میں پانی سپلائی بند

بھٹکل: کڈوین کٹہ ڈیم کے قریب واٹرپائپ پھٹ گیا؛ اتوارکو بھٹکل میونسپل حدود میں پانی سپلائی بند

Sat, 13 Feb 2021 23:14:03    S.O. News Service

بھٹکل 13 فروری (ایس او نیوز)  بھٹکل تعلقہ کے کڈوین کٹہ ڈیم سے  میونسپل ٹینک  کو جوڑنے والا واٹر پائپ پھٹ جانے سے اتوار صبح  میونسپل حدود میں  پانی سپلائی بند ہوگی۔ اس بات کی تصدیق میونسپل انجینر مہیش مڈیوال نے کی ہے۔

ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق    کسی سواری کی زد میں آجانے کی وجہ سے کڈوین کٹہ ڈیم کے پاس موجود پانی سپلائی کرنے والا پائپ   سنیچر شام کو  پھٹ گیا، جس کی وجہ سے اتوار صبح   ڈیم سے میونسپل  ٹینک کو پانی سپلائی کرنا ممکن  نہیں ہوگا۔ البتہ اتوار شام تک پائپ  کی درستگی کا کام مکمل ہونے کی توقع ہے اس لئے پیر صبح پانی سپلائی کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

میونسپل انجنئر مہیش مڈیوال  نے بتایا کہ فی الحال میونسپل ٹینک میں جتنی مقدار میں  پانی جمع ہے، اُسے اتوار کو مدینہ کالونی اور نوائط کالونی وغیرہ علاقوں میں  سپلائی کیا جاسکے گا،  البتہ مخدوم کالونی اور بھٹکل کے پرانے محلوں میں  پانی سپلائی کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پانی کے  پائپ کو جو نقصان پہنچا ہے  اُس سے صرف میونسپل حدود میں پانی کی سربراہی  متاثر ہوگی، جالی پنچایت ا ور دیگر علاقوں میں پانی کی سربراہی  میں  کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ 

خیال رہے کہ میونسپالٹی کی طرف سے میونسپالٹی حدود میں صبح چھ بجے سے پانی سپلائی کا کام شروع کیا جاتا ہے، اولڈ بس اسٹائنڈ اور سلطان اسٹریٹ وغیرہ علاقوں میں 6:30 سے 7:30 تک اور غوثیہ اسٹریٹ اور اس کے متصل علاقوں میں 7:30 بجے کے بعد پانی سپلائی ہوتا ہے۔ پانی کے پائپ کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے اتوار صبح  ان سبھی علاقوں میں پانی سپلائی کا کام متاثر ہوگا۔


Share: