بھٹکل 9 جنوری (ایس او نیوز) تعلقہ کے مرڈیشور میں ایک شخص نے لاڈج کے ایک کمرے میں خودکشی کرلی ہے، جس کی شناخت ماروتی گنپتی نائک (35) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ گنپتی جس لاڈج میں روم بوائے کی حیثیت سے کام کرتا تھا، اُسی لاڈج کے ایک کمرے میں اس کی لاش چھت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی ہے۔ مرڈیشور کے ہیرے دومی علاقہ میں رہنے والے گنپتی نائک کی خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
مرڈیشور پولس نے جائے وقوع پر پہنچ کر جائزہ لیا ہے اور خودکشی کے تعلق سے معاملہ درج کرتے ہوئے چھان بین کررہی ہے۔