ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : نیشنل ہائی وے کار میں بھڑک اٹھی آگ

بھٹکل : نیشنل ہائی وے کار میں بھڑک اٹھی آگ

Sun, 08 Aug 2021 19:04:27    S.O. News Service

بھٹکل 8/ اگست (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ کے بیلور میں نیشنل ہائی وے نمبر  66 پر کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے کار پوری طرح  تباہ ہوگئی ۔

    بتایا جاتا ہے کہ ہوناور تعلقہ کا  رہنے والا سنتوش جناردھن اچاری نامی شخص جب گیس پر چلنے والی اپنی کار میں  بھٹکل سے ہوناور کی طرف جا رہا  تھا  تو  کار کے اگلے حصہ میں موجود بیٹری کے اندر شارٹ سرکیوٹ ہوگیا جس کے بعد کار سے آگ کے شعلے نکلنے لگے ۔

    خوش قسمتی یہ رہی کہ  سنتوش اچاری بروقت کار سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا جس کی وجہ سے اس کو جسمانی نقصان نہیں پہنچا ۔ فائر بریگیڈ عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی ۔
 


Share: