ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : مرڈیشور کے قریب ترن مکی میں شادی شدہ خاتون نے کی خودکشی

بھٹکل : مرڈیشور کے قریب ترن مکی میں شادی شدہ خاتون نے کی خودکشی

Thu, 03 Feb 2022 00:30:04    S.O. News Service

بھٹکل 2 فروری (ایس او نیوز) تعلقہ کے مرڈیشور پولس تھانہ حدود کے ترن مکی میں ایک شادی شدہ خاتون نے پھانسی پر لٹک کر خودکشی کرلی جس کی شناخت لکشمی منجوناتھ ہلّیر (36) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

پتہ چلا ہے کہ اس کی نعش اس کے مکان کے قریب واقع ایک زیر تعمیر مکان کے کمرے کی چھت سے لٹکتی ہوئی پائی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ چار سال قبل لکشمی کی شادی انکولہ میں ہوئی تھی، طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے وہ اپنے والد کے پاس ترن مکی آئی تھی اور کافی دنوں سے وہ سخت ذہنی تناو میں مبتلا تھی۔

پتہ چلا ہے کہ چھ ماہ قبل ہی اس کی ماں کا انتقال ہوا تھا، اس کا ایک بھائی انجینر ہے، کووڈ کی وجہ سے وہ ورک فروم ہوم کے تحت اپنے گھر سے ہی کام کرتا ہے،  مگر جس وقت یہ واردات پیش آئی اُس وقت گھر پر کوئی موجود نہیں تھا۔

مرڈیشور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے، پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔


Share: