بھٹکل 10/ مئی (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ میں غیر قانونی طور پر لال پتھروں کی کھدائی کے دو الگ الگ معاملے پیش آئے جس کے خلاف بھٹکل تحصیلدار نے کارروائی کرتے ہوئے ٹِلّر مشینیں ضبط کیں ۔
پہلا معاملہ مٹھلی گرام میں سامنے آیا جہاں پتھروں کی غیر قانونی کھدائی کیے جانے کی شکایت عوام کی طرف سے موصول ہوئی تھی ۔ اس پر کارروائی کرتے ہوئے 5 مئی کو بھٹکل تحصیلدار ڈاکٹر سومنت اور ریوینیو انسپکٹر وشواناتھ گاونکر نے اپنے عملہ سمیت موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور وہاں پر غیرقانونی کھدائی کے لئے استعمال ہونے والی ٹِلّر مشین ضبط کر لی اور اسے بھٹکل دیہی پولیس اسٹیشن کی تحویل میں دے دیا ۔
دوسرا معاملہ 9 مئی کو مرڈیشور میں سامنے آیا جہاں ماولّی - 2 میں موجود ایک نجی زمین پر بغیر قانونی اجازت نامہ کے لال پتھروں کی کھدائی کی جارہی تھی ۔ اس کی شکایت ملنے پر بھٹکل تحصیلدار ڈاکٹر سومنت اور ریوینیو انسپکٹر وشواناتھ گاونکر نے اپنے عملہ سمیت موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور وہاں پر غیرقانونی کھدائی کے لئے استعمال ہونے والی ٹِلّر مشین ضبط کر لی اور اسے مرڈیشور دیہی پولیس اسٹیشن کے حوالے کیا ۔
ان دونوں معاملات پر قانونی کارروائی کے لئے تحصیلدار کی طرف سے مائنس اینڈ جیولوجی ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو رپورٹ بھیجی گئی ہے ۔
