ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : طوفانی ہواوں کے ساتھ جاری بارش سے منڈلی میں گھر کی دیوار گرگئی؛ افراد خانہ محفوظ

بھٹکل : طوفانی ہواوں کے ساتھ جاری بارش سے منڈلی میں گھر کی دیوار گرگئی؛ افراد خانہ محفوظ

Tue, 22 Sep 2020 18:06:21    S.O. News Service

بھٹکل 22 ستمبر (ایس او نیوز) طوفانی ہواوں کے ساتھ جاری موسلادھار بارش کے نتیجے میں بھٹکل تعلقہ کے مُنڈلی میں ایک گھر کی دیوار گرگئی، البتہ واردات سے  افراد خانہ محفوظ رہ گئے۔ 

بتایا گیا ہے کہ رام چندر نیلا ہلّیر کی ملکیت والے اس مکان کی  دیوار گرنے سے مکان کی چھت سمیت چھت کی لکڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

 مُنڈلی گرام پنچایت کے ولیج اکاونٹنٹ سلمان، اسسٹنٹ ماروتی نائک ودیگر اہلکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر نقصانات کا جائزہ لیا ہے۔


Share: