ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : جٹکا گوڈی میں چوری  کی کوشش ۔ ملزمین گرفتار

بھٹکل : جٹکا گوڈی میں چوری  کی کوشش ۔ ملزمین گرفتار

Tue, 29 Mar 2022 12:04:50    S.O. News Service

بھٹکل ،29؍مارچ (ایس او نیوز) اسارکیری میں واقع جٹکا گوڈی دیوستھان میں چوری کی کوشش کرنے والے دو کم عمر ملزمین کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے جن کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ ان میں سے ایک کارگیدے اور دوسرا ہورلی سال کا رہنے والا ہے اور ان کی عمر بالترتیب 16 اور 14 سال ہے ۔
    
پولیس  ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  ان دونوں نے مندر کا سی سی ٹی وی سسٹم نکالنے کے علاوہ کھڑکی کو لگائے گئے فائبر بھی توڑ ڈالے تھے ۔ پوچھ تاچھ کے دوران ملزمین نے 22 مارچ کو جالی میں واقع سرکاری آئی آئی ٹی کالج کے سامنے پارک کی گئی نارائن گنپئیا گونڈا کی موٹر بائک بھی چرانے کا اعتراف کیا ہے۔
    
گرفتار شدہ ملزمین نابالغ ہونے کی وجہ سے انہیں کاروار کے ریمانڈ ہوم میں بھیج دیا گیا ہے ۔ بھٹکل ٹاون پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرنے کے بعد تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔


Share: