ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کے بیلکے سمندر میں غرق ہوکر ماہی گیر ہلاک

بھٹکل کے بیلکے سمندر میں غرق ہوکر ماہی گیر ہلاک

Mon, 21 Sep 2020 21:41:19    S.O. News Service

بھٹکل 21 ستمبر (ایس او نیو)  بھٹکل میں جاری موسلادھار بارش کے دوران ایک ماہی گیر سمندر میں غرق ہونے کی واردات تعلقہ کے بیلکے میں آج پیر کو پیش آئی ہے جس کی شناخت  منجوناتھ گویدا موگیر (65) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

پتہ چلا ہے کہ منجوناتھ اتوار کو اپنی چھوٹی کشتی کے  ذریعے بحر عرب میں ماہی گیری کے لئے گھر سے نکلا تھا، آج پیر صبح اس کی نعش  ہڈین کے قریب سمندر سے برآمد ہوئی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ کے اہلکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر جائزہ لیا ہے اور معاملہ درج کرلیا ہے۔


Share: