ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل نیترانی جزیرے کے قریب ڈوبنے والی بوٹ پر پھنسے 28 ماہی گیروں کو بچالیا گیا

بھٹکل نیترانی جزیرے کے قریب ڈوبنے والی بوٹ پر پھنسے 28 ماہی گیروں کو بچالیا گیا

Sat, 12 Oct 2019 14:10:07    S.O. News Service

بھٹکل 12/اکتوبر (ایس او نیوز)  تعلقہ کے نیترانی جزیرہ کے قریب مچھلیوں کا شکار کرنے کے دوران اچانک بوٹ کے اندر پانی بھرنے کی وجہ سے  بوٹ پر سوار ماہی گیروں کی جان کے لالے پڑگئے، مگر قریب میں موجود آٹھ بوٹوں کی مدد سے تمام  28 ماہی گیروں کو بچالیا گیا، یہ واردات جمعہ کو پیش آئی۔

اطلاع کے مطابق  شری موکامبیکا نامی بوٹ نیترانی جزیرہ کے قریب مچھلیوں  کا شکار کررہی تھی  کہ اچانک بوٹ کے اندر پانی بھرنا شروع ہوگیا۔ واردات کے فوری بعد ماہی گیروں نے قریب میں موجود دیگر بوٹوں پر سوار ماہی گیروں سے مدد طلب کی۔ بتایا گیا ہے کہ  پڑوسی تعلقہ کنداپور کے گنگولی سے تعلق رکھنے والی اس بوٹ پر 28 ماہی گیر سوار تھے جس میں کئی کا ایک تعلق بھٹکل سے بھی بتایا گیا ہے۔

بوٹ کے اندر پانی جمع ہونے اور بوٹ کے ڈوبنے کے خدشہ کے پیش نظر فوری طور پر قریب میں موجود آٹھ بوٹ ان کی مدد کو پہنچ گئی اور تمام ماہی گیروں کو اپنی اپنی بوٹوں پر سوار کراتے ہوئے سبھی 28 ماہی گیروں کو بچانے میں کامیاب ہوگئے۔ بعد میں ڈوبنے والی بوٹ کو دیگر بوٹوں کی مدد سے کھینچ کر بھٹکل بندر لایا گیا۔

متعلقہ موکامبیکا بوٹ گنگولی کے رہنے والے  مدھوکر پُجاری کی بتائی گئی ہے جو بھٹکل سے مچھلیوں کے شکار کے لئے نکلی تھی۔ بھٹکل بندر سمندر سے 25 نوٹیکل میل دور یہ واردات پیش آئی۔ 

واقعے کی اطلاع ملتے ہی بھٹکل کوسٹل سیکوریٹی پولس کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے اور ضروری امدادی کاروائی میں حصہ لیا۔


Share: