ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں کورونا لاک ڈاون کے دوران نوائط میڈیا کی طرف سے آن لائن سیرت کوئیز اور مضمون نویسی مقابلہ کا کامیاب انعقاد

بھٹکل میں کورونا لاک ڈاون کے دوران نوائط میڈیا کی طرف سے آن لائن سیرت کوئیز اور مضمون نویسی مقابلہ کا کامیاب انعقاد

Mon, 17 Aug 2020 23:56:21    S.O. News Service

بھٹکل 17 اگست (ایس او نیوز) طلبہ کی تعطیلات کو کارآمد بنانے کیلئے  6 جولائی  کو نوائط میڈیا کے تحت شروع کئے گئے  پندرہ روزہ سیرت آن لائن کورس کا 22 جولائی کو اختتام ہوا تھا مگر حالات کی ناسازگاری کی وجہ سے انعامی تقریب منعقد نہیں‌کی جاسکی تھی جس کے لئے آج 17 اگست بروز پیر کو اس کورس کی انعامی تقریب کا انعقاد  عمل میں آیا۔ 

اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے نوائط میڈیا کے ذمہ دار انعام ملپا نے بتایا کہ 22 طلبہ‌ اس کورس میں شرکت کرکے انعامات کے حقدار بنے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ  اس کورس میں صرف چھ دنوں میں 130 ناموں کا اندراج ہوا تھا حالانکہ  کورس کو  12 سال سے 22 سال تک کی عمر والوں  کے لئے ہی محدود رکھا  گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ  روزانہ 30 سے  35 منٹ کا درس دیا جاتا تھا اورکچھ وقفہ سوالات کیلئے مختص کیا گیا تھا۔

 مولانا الیاس جاکٹی ندوی، مولوی ابراہیم رکن الدین، مولوی یاسین نائطے ندوی، مولوی عبد النور فکردے ندوی ، مولوی فواز منصوری اور مولوی جعفر صوان ندوی اس کورس میں بحیثیت استاذ شریک تھے۔

پیر کو مولانا ابوالحسن علی ندوی اکیڈمی میں منعقدہ انعامی تقریب میں  بانی اکیڈمی مولانا الیاس جاکٹی ندوی ، سرپرست نوائط میڈیا مولوی ڈاکٹر عبد الحمید اطہر ندوی اور انجمن کے سابق سکریٹری   جناب عبد العظیم امباری وغیرہ کی موجودگی میں    آن لائن کورس اور مضمون نویسی میں انعامات کے حقدار قرار پانے والوں کو  انعامات سے نوازا گیا۔ تفصیل کچھ اس طرح  ہے :


Share: