ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں چوری کے بڑھتے واقعات: گھربند کرکے باہر جانا ہو تو پولیس کو خبر کرکے جانے عوام سے اپیل

بھٹکل میں چوری کے بڑھتے واقعات: گھربند کرکے باہر جانا ہو تو پولیس کو خبر کرکے جانے عوام سے اپیل

Tue, 27 Oct 2020 13:46:19    S.O. News Service

بھٹکل،27؍اکتوبر (ایس او نیوز) بھٹکل شہر اور مضافات میں پچھلے کچھ دنوں سے چوری کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے اوربیشتر معاملات میں یہ دیکھا گیا ہے کہ چوروں نے انہی جگہوں کو نشانہ بنایا ہے جہاں گھروں کے مکین گھروں کو تالالگا کر کہیں باہر گئے ہوئے تھے۔

اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے پولیس نے بھٹکل تعلقہ کے عوام کے لئے ہدایت جاری کی ہے کہ اپنے گھر وں کو تالا لگاکر کہیں دوسری جگہ جانے والے افراد  پولیس کو اطلاع دے کر جائیں۔ عوام الناس کے نام جاری پریس ریلیز میں محکمہ پولس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گھر بند کرکے باہر جانے کے دوران    اپنے گھر کی لوکیشن اور دیگر ضروری معلومات  مندرجہ ذیل نمبروں پر وہاٹس ایپ پرمیسیج کے ذریعے فراہم کریں تاکہ آپ کی غیر موجود گی میں پولیس آپ کے گھروں کی خصوصی نگرانی  کا انتظام کرسکے۔ 

پولیس افسران کے موبائل نمبر جن پر اپنی غیر موجودگی کی اطلاع دینی ہے:

  1.  بھٹکل سرکل پولیس انسپکٹر                             9480805232
  2.  پولیس سب انسپکٹر ٹاؤن پولیس اسٹیشن بھٹکل        9480805269
  3.  پولیس سب انسپکٹر  دیہی پولیس اسٹیشن بھٹکل       9480805252
  4.  پولیس سب انسپکٹر مرڈیشور پولیس اسٹیشن           9480805253

Share: