بھٹکل:3/ اگست(ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ کے بائیلور میں ایک خاتون کی خودکشی کی واردات پیش آئی ہے جس کی شناخت بھارتی مادیو نائک (21) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بھارتی نے اُس وقت اپنے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کی، جب گھر پر کوئی موجود نہیں تھا۔
بھارتی کے متعلق بتایا جارہاہے کہ وہ بنگلورو سےتعلق رکھتی ہے، گذشتہ ایک سال پہلے پیار کرنےکے بعد شادی رچانے کے بعد بھٹکل بیلور میں اپنے شوہر کے ساتھ رہائش پذیر تھی۔ خود کشی کے لئے واضح وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چلاہے۔ پولس نے جائے وقوع پرپہنچ کر جائزہ لیاہے۔ مرڈیشو ر پولس تھانے میں معاملہ درج ہواہے، جانچ جاری ہے۔