ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں سانپ کےڈسنے سے عورت ہلاک

بھٹکل میں سانپ کےڈسنے سے عورت ہلاک

Tue, 18 May 2021 20:17:23    S.O. News Service

بھٹکل 18 مئی (ایس او نیوز) تعلقہ کے بیلور دیہات کے نیر گیدے میں ایک خاتون اُس وقت ہلاک ہوگئی جب ایک سانپ نے اسے ڈس لیا۔ خاتون کی شناخت  جانکی رمیش نائک (37) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ   خاتون کھیت میں کام کررہی تھی کہ اچانک ایک زہریلا سانپ  آدھمکا  اور اس کے ایک پیر کو ڈس لیا۔ خاتون کو فوری  مرڈیشور پرائیویٹ اسپتال لے جایا گیا، مگروہاں علاج نہ ہونے سے  اُسے بھٹکل   سرکاری اسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی، مگر راستے میں ہی اس نے دم توڑ دیا۔

نعش کو  سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد  گھر والوں کے حوالے کی گئی ہے۔

 

 


Share: