بھٹکل ۲۴ ڈسمبر (ایس او نیوز) بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب ایک تیز رفتار کار بےقابو ہوکر ایک الیکٹرک کھمبے سے ٹکراگئی، جس کے نتیجے میں کھمبا تیڑھا ہوگیا تو وہیں کار کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔ واردات بدھ کی صبح پیش آئی جب کار شموگہ سے بھٹکل میں ایک شادی کی تقریب میں شریک ہونے پہنچی تھی۔
بتایا جارہا ہے کہ نیند کے غلبے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ قسمت اچھی رہی کہ بجلی کے کھمبے سے ٹکر لگتے ہی بجلی ٹریپ ہوگئی اور پل بھر میں بجلی دوڑنے کا سلسلہ بند ہوگیا جس سے کار کے اندر موجود لوگ محفوظ رہ گئے ورنہ حادثہ خطرناک ثابت ہوسکتا تھا۔