ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں تاج میڈیکل کی نئی شاخ کا افتتاح؛ ہوم ڈیلیوری کی بہترین سہولت

بھٹکل میں تاج میڈیکل کی نئی شاخ کا افتتاح؛ ہوم ڈیلیوری کی بہترین سہولت

Sat, 03 Oct 2020 19:26:10    S.O. News Service

بھٹکل 3/اکتوبر(ایس او نیوز)  بھٹکل  کی معروف فارمیسی   تاج میڈیکل کی نئی شاخ کا فاروقی اسٹریٹ میں خوبصورت افتتاح کیا گیا جس کے ساتھ ہی پرانے محلوں کے عوام کے لئے دوائیاں حاصل کرنے میں اب آسانی ہوگی۔

مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی اورمولانا عبدالرب خطیب  ندوی  کی دعاوں اور نصیحتوں کے ساتھ یکم اکتوبر کو  اس فارمیسی کا افتتاح ہوا، اس موقع پر جے ڈی ایس لیڈر جناب عنایت اللہ شاہ بندری سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

افتتاحی تقریب کے بعد اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے دکان مالک جناب ابراہیم تمیم حبیبہ نے بتایا کہ  بھٹکل میں حال ہی میں جو کورونا لاک ڈاون ہوا تھا، اس سے پرانے محلہ کے عوام کو دوائیوں کے لئے سخت دشواری پیش آئی تھی کیونکہ قریب میں کوئی فارمیسی نہیں تھی اور دوائیاں خریدنے عوام کو دور جانے نہیں دیا جاتا تھا، عوام نے ہمیں جب  اس دشواری کا تذکرہ کیا تو ہم نے فوراً یہاں اپنی ایک شاخ کھولنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہماری فارمیسی میں ہر قسم کی دوائیں دستیاب رہیں گی، الوپیتھک، ایورویدک،  ویٹیری نری، کوسمٹیکس سمیت بے بی فُوڈ وغیرہ  دستیاب ہیں،   اگر بالفرض کوئی دوا ہمارے پاس موجود نہیں بھی ہوگی تو  ہم دوائی کا نام لکھ کر ایک دن کے اندر   مینگلور یا دیگر شہروں سے  عوام کے لئے درکار دوائیں منگوا کر  دے سکتے ہیں۔  انہوں نے بتایا کہ بھٹکل میں دوائیوں کی مفت ہوم ڈیلیوری کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ نور مسجد سے متصل جماعت کامپلیکس میں پچھلے 13 سالوں سے تاج میڈیکل قائم ہے جہاں ہر طرح کی دوائیں دستیاب رہتی ہیں۔اب تاج میڈیکل کی نئی شاخ نیو تاج میڈیکل    فاروقی اسٹریٹ میں  میراں کامپلیکس میں  قائم کی گئی ہے، کسی دوائی کے تعلق سے  جانکاری حاصل کرنی ہو یا کوئی دوا منگوانی ہو تو  9986551074  پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

 


Share: