ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل سے ہوناور جانے کے دوران پیچھے سے لاری نے دی بائک کو ٹکر؛ باپ ہلاک، بیٹا شدید زخمی

بھٹکل سے ہوناور جانے کے دوران پیچھے سے لاری نے دی بائک کو ٹکر؛ باپ ہلاک، بیٹا شدید زخمی

Thu, 26 Nov 2020 07:29:38    S.O. News Service

بھٹکل 26 نومبر(ایس او نیوز)  بھٹکل تعلقہ کے شرالی  شاردا ہولے کے قریب بائک کو پیچھے سے ایک لاری کے ٹکر دینے کے نتیجے میں بائک پر سوار باپ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا بیٹا شدید زخمی ہوگیا ہے۔ حادثہ بدھ کی شام کو پیش آیا۔

مہلوک کی شناخت بھٹکل مُٹھلی حدود کے موڈ بھٹکل کے رہنے والے وامن  شنیار دیواڑیگا (37) کی حیثیت سے کی گئی ہے، ان کا چار سالہ بیٹا چراغ دیواڑیگا جو اس  حادثہ میں شدید زخمی ہوا ہے زائد علاج کے لئے  کنداپور اسپتال لے جایا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ دونوں باپ بیٹے بائک پر سوار بھٹکل سے ہوناور کی طرف جارہے تھے کہ پیچھے سے ایک تیز رفتار لاری ان کی بائک سے ٹکراگئی۔

پولس نے مہاراشٹرا نمبر پلیٹ والی لاری ڈرائیور امول ببول چوہان کو گرفتار کرلیا ہے اور مضافاتی پولس تھانہ میں اس کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔بھٹکل کے انچارج سرکل پولس انسپکٹر  نشچل کمار ، پولس سب انسپکٹر  اوم کارپّا سمیت دیگر پولس اہلکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر جائزہ لیا ہے۔


Share: