ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل تنگنگونڈی سمندر میں غرق ہوکر نوجوان جاں بحق

بھٹکل تنگنگونڈی سمندر میں غرق ہوکر نوجوان جاں بحق

Fri, 11 Dec 2020 15:39:40    S.O. News Service

بھٹکل 11 ڈسمبر (ایس او نیوز) تعلقہ کے تینگنگونڈی سمندر میں غرق ہوکر ایک 24 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت فیصل ابن حفظ الرحمان ڈانگی کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ جمعہ صبح نوجوان علاقے کے کچھ بچوں کے ساتھ سمندر کنارے  کچھ کام میں مصروف تھا قریب 11:30 بجے نہانے کے لئے وہ سمندر میں اُترا مگر اسی وقت  اللہ رب العزت کا بلاوا آگیا اور موت کے فرشتے نے اسے اپنی آغوش میں لے لیا۔ بتایا گیا ہے کہ سمندری لہروں میں نوجوان کو غرق ہوتے دیکھ کر بچوں  نے اسے بچانے کی کوشش کی، مگر جب وہ ناکام ہوئے تو بچوں نے ذمہ داران کو واقعے کی جانکاری دی، جو فوری جائے وقوع پر پہنچے اور نوجوان کو باہر نکال کر سیدھے سرکاری اسپتال لے گئے،  مگرغالباً اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی اُس کی روح پرواز کرچکی تھی۔ انا للہ و انا الیہ راجعون

پتہ چلا ہے کہ نوجوان نے  حال ہی میں بی کام کی ڈگری حاصل کی تھی۔ 

پوسٹ مارٹم کے بعد دوپہر قریب ساڑھے تین  بجے نعش گھروالوں کے حوالے کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ دبئی سے والد اور چاچا میت کا آخری دیدار کرنے بھٹکل آرہے ہیں، ان کی آمد کے بعد سنیچر صبح تدفین کی جائے گی۔ 

نوجوان کے انتقال پر کافی لوگوں نے گھر پہنچ کر گھروالوں کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے نوجوان کے حق میں مغفرت کی دعائیں دی اور اہل خانہ کو صبر کی تلقین کی۔ 


Share: