نئی دہلی،26؍ مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بھاگلپور میں فساد بھڑکانے کے معاملے میں بیٹے ارجت ششوت کے خلاف وارنٹ جاری ہونے کے بعد مرکزی وزیر اشونی چوبے دفاع میں آئے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ اس نے کوئی غلط کام نہیں کیا بلکہ صحیح کہا ہے اس نے ۔جو بھگوڑہ ہوتا ہے وہ بھاگتا ہے، اس نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے۔بھارت ماتا کی جے کار اور وندے ماترم کیا ہے اس نے، جے شری رام کہا ہے۔ کیا اس ملک کے اندر یہ جرم ہے، اگر یہ جرم تو وہ مجرم ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر کچھ نہیں ہے۔وہ ایک کوڑا ہے جو کچھ بدعنوان افسروں نے درج کیا ہے۔میرے بیٹے نے کوئی غلطی نہیں کی ہے۔اس سے پہلے ارجت ششوت نے کہا کہ مجھے خود سپردگی کیوں کرنا چاہئے؟ کورٹ وارنٹ جاری کرتا ہے لیکن عدالت پناہ بھی دیتی ہے۔ایک بار جب آپ عدالت جاتے ہیں تو آپ صرف وہی کریں گے جو وہ آپ کے لئے مقرر کیا گیا ہوتا ہے۔اس پر آر جے ڈی کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسویی یادو نے نتیش کمار حکومت پر حملہ بولا ہے۔ششوت پٹنہ میں دو جگہ رامنومی کے جلوس میں نظر آئے اور اپنی تصویر اور ویڈیو خود سوشل میڈیا پر ڈالا۔اس سے حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو کو نتیش کمار کو گھیرنے کا موقع مل گیا۔ انہوں نے ایک بیان جاری کر کہا کہ مرکزی وزیر اشونی چوبے کے فسادات کا ملزم بیٹے نے نتیش کمار کی قانون ونظام کو بالکل ننگا کر دیا ہے۔ایک طرف نتیش حکومت اس کے خلاف وارنٹ نکلوا رہی ہے دوسری طرف وہ پٹنہ میں کھلے عام تلوار ہاتھوں میں لئے گھوم رہا ہے اور نتیش کے قانون کو پیروں تلے روندا جارہا ہے۔تیجسوی نے کہا کہ بہار کے ڈھونگی وزیر اعلی نے مرکزی وزیر اشونی چوبے کے فسادی صاحبزادے پر دکھاوٹی’گرفتاری وارنٹ‘نکال رکھا ہے، لیکن وہ پٹنہ میں وزیراعلی رہائش کے بغل میں ہی بی جے پی ممبران اسمبلی کی موجودگی میں تلوار لے کرفیس بک لائیو کر رہا تھا۔تیجسوی نے کہا کہ نتیش کمار کو جواب دینا ہوگا کہ کورٹ کی جانب سے گرفتاری کا وارنٹ جاری ہونے کے بعد بھی کیوں ارجت ششوت کھلے عام گھوم رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کا حکومت پر کنٹرول نہیں ہے اور حکومت ناگپور سے چل رہی ہے۔یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ کتنے کمزور ہو چکے ہیں۔اس سے پہلے ارجت ششوت نے کہا تھا کہ میں عدالت کی پناہ میں ہوں۔بھاگتے وہ ہیں، تلاش کرنا ان کوپڑتا ہے جو کہیں غائب ہو گئے ہوں۔میں معاشرے کے درمیان ہوں۔