پٹنہ18مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بھاگل پور میں دوطبقوں کے درمیان جھڑپوں کا مسئلہ اب تیزی سے سیاسی بن گیا ہے۔بہار کے سابق نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو نے ان تنازعات پر بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے خلاف سنگین الزامات لگائے ہیں۔انہوں نے کہاہے کہ حالیہ انتخابات میں زبردست شکست سے بوکھلاکر بھاگل پورمیں فسادات کی کوششیں کی گئی ہیں۔ساتھ ہی،تیجسوی یادونے،وزیراعلیٰ نتیش کمار کوگھیر لیاہے اور پوچھاہے کہ وہ کیوں اس طرح کے عناصر اور طاقتوں کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔
واضح ہوکہ ایک جلوس میں ہفتے کے روزبھاگل پورکے ناتھ نگر میں دو کمیونٹیوں کے درمیان تنازعہ ہواہے۔یہ ایک مسلم اکثریتی علاقہ ہے۔دو گروپوں کے درمیان پہلے بحث ہوئی جس نے بعد میں تشدد کی شکل اختیار کی۔بعض شرپسندعناصر نے دوپہیے کو آگ میں ڈال دیا۔کچھ دکانیں بھی جلائی گئی ہیں۔ایک ٹویٹ میں رابڑی دیوی نے لکھاہے کہ بھاگل پورفسادکی وجہ شکست کی بوکھلاہٹ ہے۔۔اپنے ٹویٹس میں،رابڑی دیوی نے مزیدلکھا ہے نتیش کمار اتنے لاچار کیوں ہیں؟۔اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ نیتش کمار فسادات کوفروغ دینے میں مددکررہے ہیں۔تیجسوی یادونے کہاکہ ہوم ڈیپارٹمنٹ نتیش کمار کے پاس ہے اور وہ ایسی قوتوں کوفروغ دینے میں لگے ہیں جوماحول کو خراب کرتی ہیں۔