ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھارت بندکے دوران پٹنہ میں تشدد

بھارت بندکے دوران پٹنہ میں تشدد

Mon, 10 Sep 2018 21:40:46    S.O. News Service

پٹنہ،10؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ڈیزل۔پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کے بھارت بند کے دوران بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں پیر کی صبح ہی توڑ پھوڑ اور آگزنی کے واقعات ہوئے۔صبح سے ہی عظیم اتحاد کے کارکن سمیت اس بند کو حمایت دے رہے بائیں بازو اور جن ادھیکار پارٹی سمیت پوری اپوزیشن کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے۔ جن ادھیکار پارٹی کے ایم پی راجیش رنجن عرف پپو یادوکی قیادت میں پارٹی کے کارکنوں نے بند کی حمایت میں تشدد کیا۔ عام لوگوں، افسران اور ڈاکٹروں تک کی گاڑیوں کو نشانہ بناکر نقصان پہنچایا۔ بند حامیوں نے راجدھانی پٹنہ کے تمام چوک۔چوراہوں کو جام کردیا اور جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے کر آگزنی کی۔ اس دوران تمام بڑے تجارتی ادارے بند رہے اورسڑکوں پر گاڑیوں کی تعداد کم دیکھی گئی۔ نجی تعلیمی اداروں پر بھی بند کا اثر رہا۔ راشٹریہ جنتا دل کے رکن اسمبلی شکتی یادو نے حالانگہ آتشزنی اور توڑ پھوڑ کے واقعات کی حمایت نہیں کی اور اس طرح کے واقعات کے لئے قومی جمہوری اتحاد کے کارکنوں پر الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ بند کے دوران نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کے کارکن حزب اختلاف کو بدنام کرنے کے لئے ایسے واقعات کر رہے ہیں جن کی ان کی پارٹی جانچ کرے گی۔آرجے ڈی کے کارکن اورکچھ رہنماصبح سے ہی ٹم ٹم اور گھوڑے سے بند کا کامیاب بنانے کے لئے نکلے۔ اس درمیان ریاستی ہیڈکوارٹر ذرائع کے مطابق جگہ جگہ پولس فورس تعینات کی گئی ہے اور سی سی ٹی وی اور ڈرون کیمرے سے بند حامیوں پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ بند کرا رہے حامیوں کو پولس حراست میں لے رہی ہے۔ 


Share: