ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھارت بندکولے کرراہل گاندھی کاوزیراعظم مودی پرنشانہ،کہاقبائلیوں کاحق چھیناجارہاہے

بھارت بندکولے کرراہل گاندھی کاوزیراعظم مودی پرنشانہ،کہاقبائلیوں کاحق چھیناجارہاہے

Tue, 05 Mar 2019 23:53:42    S.O. News Service

نئی دہلی،5مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس صدر راہل گاندھی نے دلت اور قبائلی گروپوں کے بھارت بند کو لے کر پی ایم مودی پر نشانہ لگایا ہے۔انہوں نے دلت اور قبائلی گروپوں کی حمایت کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا۔انہوں نے لکھا کہ ہمارے قبائلی اور دلت بھائی بہن بحران میں ہیں۔وزیر اعظم کی جھوٹی قسموں اور جھوٹے وعدوں نے آج انہیں سڑکوں پر اترنے پر مجبور کر دیا ہے،ان کے جنگل اور زندگی کے حق پر مسلسل حملہ ہوا ہے،جنگل حق چھینے جانے ،آئینی ریزرویشن میں چھیڑ چھاڑ سے میں مکمل طور پر ان کے ساتھ ہوں۔بتا دیں کہ ملک کے دلت اور قبائلی تنظیموں نے یونیورسٹیزمیں 200 پوائنٹ روسٹر نظام کی جگہ 13 پوائنٹ روسٹر لاگو کئے جانے کے خلاف اور بہت سے دوسرے مطالبات کو لے کر بھارت بندکا اعلان کیا ہے۔غور طلب ہے کہ ملک کے کئی ریاستوں میں آج قبائلی گروپوں نے بھارت بندکیا ہے۔سپریم کورٹ کے قبائلیوں اورجنگلی باشندوں کو ان کی رہائش گاہ سے بے دخل کرنے کے فیصلے سے فارغ حالیہ حکم کے باوجود قبائلی گروپوں نے منگل کو بھارت بند کے فیصلے پر قائم رہنے کا فیصلہ کیا ہے،قبائلی اس راحت کو فوری مان رہے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ جنگل حق ایکٹ کے تحت مناسب قانون کی غیر موجودگی میں اسے کبھی بھی پلٹ دیا جائے گا۔قبائلی گروپ یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ مرکزی ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے آرڈیننس لائے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ مرکزی حکومت 13نکاتی روسٹر کو لے کر آرڈیننس لانے کی تیاری میں ہے۔پی ایم نریندر مودی حکومت کی آخری کابینہ اجلاس میں 7 مارچ کو اس پر فیصلہ لیا جا سکتا ہے۔ان سب کے درمیان مرکزی وزیر پرکاش جاؤڑیکر نے کہا کہ 13 پوائنٹ روسٹر کو لے کر کہ ہمارے یہاں 200 پوائنٹ روسٹر کا ایک نظام ہے، جس میں یونیورسٹی کو ایک یونٹ سمجھا گیا ہے لیکن کورٹ نے اس کے خلاف فیصلہ لیا ہے اور محکمہ جاتی روسٹر کی ہدایات دی ہیں،ہم (حکومت) اس صورت حال سے کبھی متفق نہیں تھے، تو ہمیں کورٹ میں ایک نظر ثانی پٹیشن داخل کی جو کہ اب مسترد ہو چکی ہے۔


Share: