ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بڑھ سکتی ہیں ڈاکٹر کفیل خان کی مشکلات، ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ پہنچی یوگی حکومت

بڑھ سکتی ہیں ڈاکٹر کفیل خان کی مشکلات، ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ پہنچی یوگی حکومت

Mon, 14 Dec 2020 11:27:47    S.O. News Service

لکھن14؍دسمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی)اترپردیش کی یوگی حکومت نے ڈاکٹر کفیل خان کی این ایس اے کے تحت نظربندی کو خارج کرنے کے ہائی کورٹ کے فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے-

ڈاکٹر کفیل خان کو اشتعال انگیز بیان دینے کے معاملہ میں این ایس اے کے تحت نظربند کیا گیا تھا- اس معاملہ میں الہ آباد ہائی کورٹ سے راحت ملنے کے بعد ڈاکٹر کفیل کو رہا کردیا گیا تھا- ڈاکٹر کفیل خان گورکھپور میڈیکل کالج میں ڈاکٹر تھے-یوگی سرکار نے سپریم کورٹ میں ڈاکٹر کفیل پر لگے الزامات کو انتہائی سنگین بتایا ہے- سپریم کورٹ میں یوپی سرکار نے کہا ہے کہ الہ آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر کفیل خان پر لگے الزامات کا پورا جائزہ نہیں لیا-

بتادیں کہ شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کو لے کر اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں ڈاکٹر کفیل خان کو گرفتار کیا گیا تھا- یکم ستمبر2020کو الہ آباد ہائی کورٹ نے خان پر لگائے گئے این ایس اے کو غلط بتاتے ہوئے ہٹادیا تھا اور فوراً رہائی کا حکم دیا تھا- الہ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس گووند ماتھر اور جسٹس سومیتر دیال سنگھ کی بینچ نے کفیل خان کو فوراً رہا کرنے کا حکم دیا تھا-

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال اگست میں کفیل خان کو گرفتار کیا گیا تھا- ڈاکٹر کفیل پر علی گڑھ میں اشتعال انگیز بیان دینے کا الزام لگا تھا- ڈاکٹر کفیل اگست2017 میں گورکھپور میڈیکل کالج میں مبینہ طور سے آکسیجن کی کمی سے بڑی تعداد میں مریض بچوں کی موت کے معاملہ سے سرخیوں میں آئے تھے-


Share: