ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلور: رام مندر کیلئے چندہ نہ دینے والوں کے مکانوں کی نشاندہی کرنے پر کمارسوامی کو سخت تشویش

بنگلور: رام مندر کیلئے چندہ نہ دینے والوں کے مکانوں کی نشاندہی کرنے پر کمارسوامی کو سخت تشویش

Tue, 16 Feb 2021 11:02:32    S.O. News Service

بنگلورو،16؍فروری(ایس او نیوز) ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کےلئے  جو لوگ چندہ نہیں دیتے، اُن گھروں کی نشاندھی کرنے پر  سابق وزیراعلیٰ کمار سوام نے سخت تشویش ظاہر کی ہے۔ کمارسوامی نے کہا کہ رام مندر کی تعمیر کے لئے چندہ دینے والوں اورنہ دینے والوں کے مکانات کی نشاندہی کرنے سے دہشت پیدا ہورہی ہےاور ملک بھرمیں چل رہی اس سرگرمی کوروکنے کے لئے  اقدامات کرنے  کی ضرورت ہے  ورنہ ملک کا ماحول خراب ہوگا۔

 اپنے ایک ٹوئٹ میں کماراسوامی نے  سوال کیا  کہ رام بھکت کیوں رام مندر کی تعمیرکے نام پر تمام عقائد کے لوگوں سے چندہ وصول کررہے ہیں ؟  یہ بات سمجھ سے باہر ہے کہ چندہ نہ دینے والوں کے گھروں کی نشاندہی کیوں کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہٹلر کے دورمیں نازی اور یہودیوں کے درمیان ہوئے تشدد کے دوران لاکھوں لوگ موت کی بھینٹ چڑھ گئے تھے۔ ملک میں جاری اس سرگرمی میں کیا کیانتائج برآمد ہوں گے اس تعلق سے سوچ کربھی خوف محسوس  ہوتاہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ ویسا ہی ہے جیسا نازیوں نے جرمنی میں کیا تھا۔ ادھر آر ایس ایس نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا جواب دینا مناسب نہیں ہے۔ سلسلہ وار ٹوئٹ کرتے ہوئے جی ڈی ایس کے لیڈر نے دعوی کیا کہ جس طرح جرمنی میں نازی پارٹی کا قیام ہوا تھا اسی وقت ہندوستان میں آر ایس ایس کی پیدائش ہوئی تھی۔ سابق وزیر اعلیٰ نے الزام عائد کیا، کہ  ’’فکر کرنے والی بات یہ ہے کہ اگر آر ایس ایس نازیوں کی طرح کی پالیسیاں لاگو کرے گی تو کیا ہوگا؟ ملک میں اب لوگوں کے بنیادی حقوق چھینے جا رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے دعوی کیا کہ ملک میں غیر اعلانیہ ایمرجنسی نافذ ہے، کیونکہ لوگ کھل کر اپنے خیالات کا اظہار نہیں کر سکتے۔

میڈیا کی آزادی کے حوالہ سے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے جی ڈی ایس  لیڈر نے کہا کہ کیا ہوگا اگر میڈیا حکومت کے خیالات کو ظاہر کرے گا۔ سابق وزیر اعلیٰ نے کہا، ’’موجودہ رُخ سے معلوم ہوتا ہے کہ کچھ بھی ہو سکتا ہے۔‘


Share: