بنگلورو 10/ مئی (ایس او نیوز) سری رام سینا پر پابندی لگانے اور پرمود متالک کو غنڈہ ایکٹ کے تحت گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کرناٹکا کرسچین ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ایسو سی ایشن کی طرف سے کل بدھ 11 مئی کو بنگلورو کے فریڈم پارک میں ایک احتجاجی مظاہرا منعقد کیا جائے گا ۔
ایسوسی ایشن کے صدر ہیاری ڈیسوزا نے بنگلورو پریس کلب میں اخباری نمائندوں کو بتایا کہ پرمود متالک سمیت دو ایک سینئر سوامیوں نے عیسائی طبقہ کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے ہیں ۔ ایسا گمان ہوتا ہے کہ شاید حکومت نے ان لوگوں کو اس کی اجازت دے رکھی ہے ۔ کیونکہ یہ لوگ سماج میں تفرقہ ، بدامنی اور نفرت کا ماحول پیدا کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں ۔ اس سے عیسائی طبقہ میں خوف کا ماحول پیدا ہوگیا ہے ۔ اس لئے ان لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرا منعقد کیا جائے گا ۔
یاد رہے کہ اذان پر پابندی عائد کرنے کے تعلق سے بھی پرمود متالک نے کئی متنازعہ بیانات دئے تھے یہاں تک کہ مائک پر اذان بند نہ کرنے کی صورت میں مسجدوں کے باہر ہنومان چالیسیہ بجانے کا بھی انہوں نے اعلان کیا تھا۔