ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورو: شیو نندا سرکل کے قریب فلائی اوور کے کام کو تین ماہ کے اندر مکمل کر نے کی ہدایت

بنگلورو: شیو نندا سرکل کے قریب فلائی اوور کے کام کو تین ماہ کے اندر مکمل کر نے کی ہدایت

Fri, 12 Feb 2021 08:53:50    S.O. News Service

بنگلورو،12؍فروری(ایس او نیوز) بروہت بنگلورو مہا نگر پا لیکے(بی بی ایم پی)اڈمنسٹریٹر گورو گپتا نے شیو نندا سرکل کے قریب زیر تعمیر فلائی اوور کے تعمیری کام کو تین ماہ کے اندر مکمل کر نے کی سخت ہدایت دی ہے۔

بی بی ایم پی پلا ننگ ڈویژن کے چیف انجینئراور دیگر اعلیٰ افسران کے ساتھ تعمیری کاموں کا جائزہ لیتے ہو ئے گورو گپتا نے یہ ہدایت جاری کی۔انہوں نے بتا یا کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ قبل بی بی ایم پی کمشنر منجوناتھ پر سادکے ہمراہ تعمیری کام کا جائز ہ لینے کے دوران انہوں نے تعمیری کام جلد مکمل کر نے کنٹراکٹر کوہدایت دی تھی،لیکن تعمیری کام سست رفتار سے ہو نے لگا ہے جس کی وجہ سے اس علاقہ میں گاڑیوں کے گزرنے میں کافی رکاوٹیں محسوس ہو نے لگی ہیں۔ انہوں نے کنٹراکٹر اور افسران کو ہدایت دی کہ وہ تکنیکی مسائل کو فوری حل کر تے ہو ئے تین ماہ کے اندر تعمیری کام مکمل کر یں۔

گورو گپتا نے کہا کہ واٹر بورڈ کے پائپ لائن ہو نے کی وجہ سے مسئلہ در پیش تھا،اسی طرح چند مقا مات پر ز مین پر قبضہ کا مسئلہ تھا اب تمام مسائل حل ہو چکے ہیں، اس طرح تعمیری کام تین ماہ میں مکمل ہوگا۔انہوں نے بتا یا کہ شہر میں موٹر گاڑیوں کی وجہ سے ٹرافک پر قابو پا نے کے مقصد کے تحت شہر میں پے اینڈ پارک اسکیم کو جاری کیا جا رہا ہے اور5سڑکوں پر تجرباتی طور پر اس کا آغاز کیا جا چکاہے۔

انہوں نے بتا یا کہ اگلے چند دنوں میں مزید5مقا مات پر پار کنگ کا انتظام کیا جائے گا۔اسی طرز پر شہر کی 30 /اہم سڑکوں پر پارکنگ کا انتظام کیا جا ئے گا۔ انہوں نے پے اینڈ پارک نظام کا دفاع کر تے ہوئے کہا کہ شہر کے کئی علاقوں میں غیر قانونی پارکنگ کی وجہ سے ٹرافک کا مسئلہ بڑھ گیا ہے، جس پر قابو پانے پے اینڈ پارک نظام جاری کیا جا رہا ہے۔

بی بی ایم پی اڈمنسٹریٹر نے بتا یا کہ شہر میں نئی پار کنگ پا لیسی جاری کی جا رہی ہے جس کی حکومت سے منظوری باقی ہے اور منظوری حاصل ہو تے ہی نیا پار کنگ نظام جاری کیا جائے گا۔گھروں کے سامنے پارک کر نے والی موٹر گاڑیوں پر بھی ٹیکس عائد کر نے کے سلسلہ میں گپتا نے بتا یا کہ پارکنگ نظام کو قانونی طور پر جاری کر نے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتا یا کے مذکورہ فلائی اوور 493میٹر لمبا ہے جہاں 16پلرس تعمیر کئے جارہے ہیں فی الوقت9 پلرس تعمیر ہو چکے ہیں،جبکہ6 پلرس کا تعمیری کام جاری ہے،انہوں نے بتایا کہ کرناٹک فلم چیمبر آف کامرس کے سامنے واٹر بو رڈ نے 450ایم ایم پانی کے پائپ لائن کو دوسری جگہ منتقل کیا ہے۔انہوں نے بتا یا کہ شیوانند ریلوے برڈج سے قریب تقریباً579فیٹ میٹر سڑک کی توسیع کی جا رہی ہے جس کے لئے ز مینات پر قبضہ جات کا کام جاری ہے۔

انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ سڑک کی توسیع کے لئے حاصل کی جا نے والی7نجی جا ئیدادوں کے مالکان کو ٹی ڈی آر دے کر سڑک کی توسیع کا کام جلد مکمل کریں۔اس دوران ایک افسر نے بتا یا کہ فلا ئی اوور کے تعمیر ی کام کے لئے اس سڑک کے چند درختوں کو منتقل کر نا ہے،اس سلسلہ میں ٹری کمیٹی کے ساتھ درختوں کو منتقل کے لئے اجلاس طلب کر کے منظوری حاصل کی گئی ہے،اس پر اڈ منسٹریٹر نے کہا کہ فوری درختوں کو منتقل کر نے کے لئے شعبہئ جنگلات کے افسران کو ہدایت دی۔اس موقع پر جوائنٹ کمشنر پلوی، شیو سوامی، ڈپٹی کمشنر ہریش نائک،پلاننگ ڈویژن کے چیف انجینیئر رمیش سمیت دیگر اعلیٰ افسران حاضر رہے۔


Share: