ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورومیٹرو کے دوسرے مرحلہ کیلئے مرکزی بجٹ میں 1,012 کروڑ روپئےمختص

بنگلورومیٹرو کے دوسرے مرحلہ کیلئے مرکزی بجٹ میں 1,012 کروڑ روپئےمختص

Mon, 04 Feb 2019 13:00:51    S.O. News Service

بنگلورو،4؍فروری(ایس او نیوز) جمعہ کے دن پیش کر دہ مرکزی بجٹ میں نما میٹرو منصوبہ کے دوسرے مرحلہ کے لئے 1,012.50 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں، واضح رہے کہ ایلاچن ہلی سے انجنا پورا، میسور روڈ سے کینگیری، بیاپنا ہلی سے وائٹ فیلڈ، ناگا سندرا سے بنگلور بین الاقوامی نمائش مرکز ، گوٹی گیرے سے سواگت روڈ کراس، آر وی روڈ سے بومسندرا، سلک بورڈ سے کے آر پورم، کے آر پورم سے کیمپے گوڈا بین الاقوامی ہوائی اڈہ اور ڈائری سرکل سے ناگوارا تک 128 کلو میٹر میٹرو کے جال کی تعمیر کا کام تکمیل کے مراحل میں ہے، البتہ مرکزی حکومت کے اس بجٹ میں بنگلور شہر کے 23,000 کروڑ روپئے تخمینہ والے مضافاتی ریل منصوبہ کے لئے صرف دس کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔سال 2019-20 کے دوران مرکزی بجٹ میں جنوب مغربی ریلوے کے لئے کل 1,828 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں جو پچھلے سال کے مقابلہ میں 20 فیصد کا اضافہ ہے۔حالانکہ کسی نئی ریل گاڑی کا اعلان نہیں کیا گیا ہے مگر زیادہ توجہ اس وقت جاری منصوبوں پر مرکوز کی گئی ہے۔یشونت پور ۔چناسندرا (21.7 کلو میٹر)، بیاپنا ہلی۔ ہسور (48 کلو میٹر)، ایلاہنکا۔پینو کونڈا (120.53 کلو میٹر) اور ارسیکیرے۔ٹمکور(96 کلو میٹر) کے رخوں کو دوہرا کرنے کے لئے اضافی رقم کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔


Share: