ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورو میں موسلا دھار بارش سے کئی نشیبی علاقوں میں پانی داخل

بنگلورو میں موسلا دھار بارش سے کئی نشیبی علاقوں میں پانی داخل

Thu, 04 Oct 2018 11:44:08    S.O. News Service

بنگلورو،4؍اکتوبر(ایس او نیوز) بنگلورو شہر میں   تیز ہواؤں کے ساتھ ہوئی موسلا دھار بارش سے کئی نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہوگیا ،جس کے نتیجہ میں یہاں مقیم افراد کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ تین دن سے شدت کی گرمی کے بعد  شہر میں اچانک ہوئی بارش سے ملازمت پیشہ افراد کو اپنے مکانوں تک پہنچنے میں دقت پیش آئی۔شیواجی نگر ، میجسٹک، جئے نگر ، کے آر مارکیٹ ، اشوک نگر، راجا جی نگر، بریگیڈ رو، ایم جی روڈ، رچمنڈ روڈ ، ریسی ڈنسی روڈ ، سمیت کئی علاقوں کی سڑکوں پر برساتی پانی جمع ہوگیا تھا ، جس کی وجہ سے سوار اور سواریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ کئی انڈر پاس کے اندر بھی پانی جمع ہوگیا ۔ جس سے سواریوں کو آگے بڑھنے میں دشواری ہوئی ۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ہفتہ کے دن سے تقریباً 5دنوں تک ریاست کے ملناڈ ،اندرون ساحل علاقوں میں بھاری بارش کاامکان ہے۔ 6اکتوبر سے ہونے والی بارش کی شدت کی معلومات حاصل نہیں ہوئیں۔تاہم پیشگی احتیاط کے طور پر ساحلی علاقوں کے ڈپٹی کمشنروں کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے ۔ سمندری تھپیڑوں میں شدت ہونے کی وجہ سے مچھیروں کو سمندر میں جانے سے باز رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔


Share: