ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگال بی جے پی میں رد و بدل کی تیاریاں، جمعرات کو دہلی میں میٹنگ

بنگال بی جے پی میں رد و بدل کی تیاریاں، جمعرات کو دہلی میں میٹنگ

Wed, 24 Nov 2021 23:42:14    S.O. News Service

کولکاتا،24؍نومبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) بی جے پی کی مغربی بنگال یونٹ تنظیمی سطح پر بڑے پیمانے پر ردوبدل کی تیاری کر رہی ہے۔ ریاستی بی جے پی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ جمعرات کو دہلی میں مرکزی قیادت کے ساتھ ریاست کے اعلیٰ لیڈروں کی میٹنگ ہونی ہے۔ اس میں ریاست میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے انتظام کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ ممکنہ ریاستی کمیٹی کے بارے میں بھی تفصیلی بات چیت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بار کمیٹی میں خواتین ارکان اور نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش کی جگہ ڈاکٹر سوکانتا مجمدار کو نیا صدر بنایا گیا ہے۔ ان کی جانب سے پہلی دسمبر میں نئی ​​کمیٹی کا اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔ 31 رکنی ریاستی کمیٹی بنانے پر بھی بات چیت کی جارہی ہے۔ دسمبر کے اوائل میں اس کا اعلان متوقع ہے۔ کمیٹی میں 12 نائب صدر، پانچ جنرل سیکرٹری، 12 سیکرٹری، ایک خزانچی ہوگا۔


Share: