ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگال انتخابات: الیکشن کمیشن نے تین پولیس افسران کا تبادلہ کیا

بنگال انتخابات: الیکشن کمیشن نے تین پولیس افسران کا تبادلہ کیا

Mon, 05 Apr 2021 10:36:45    S.O. News Service

کولکاتا، 5؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال اسمبلی الیکشن کے تیسرے مرحلے کے چھ اپریل کو ہونے والی ووٹنگ سے پہلے انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کے تین پولیس افسران کا فی الفور تبادلہ کر دیا ہے۔ ان افسران کے الیکشن سے متعلق کوئی بھی ڈیوٹی کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ علی پور دوار پولیس افسر امیتابھ مَیتی، ڈائمنڈ ہاربر (انڈسٹریل) کے ڈپٹی پولیس کمشنر متھن ڈے اور چندر نگر کے ڈپٹی پولیس کمشنر تَتھاگت بوس کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

آئی پی ایس امت کمار سنگھ کو علی پور دوار کا چارج دیا گیا ہے۔ ڈائمنڈ ہاربر (انڈسٹریل) کے ڈپٹی پولیس کمشنر کے عہدے پر شیامل کمار منڈل کو بھیجا گیا ہے اور چندر نگر کا چارج اویشیکھ مودی کو دیا گیا ہے۔ ڈائمنڈ ہاربر اور علی پور دوار میں تیسرے مرحلے میں الیکشن ہوگا جبکہ چندرنگر میں چوتھے مرحلے میں ووٹ ڈالا جائے گا۔


Share: