ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنٹوال : گھرمیں موجود  تنہا خاتون پر لٹیروں کا حملہ۔ سونے کے زیورات لے کر ہوگئے فرار 

بنٹوال : گھرمیں موجود  تنہا خاتون پر لٹیروں کا حملہ۔ سونے کے زیورات لے کر ہوگئے فرار 

Fri, 25 Dec 2020 19:39:54    S.O. News Service

بنٹوال،25؍دسمبر (ایس او نیوز) وٹل شہر میں کانتھڈکا نامی مقام پر لوٹ کی ایک واردات پیش آئی ہے جہاں جمعہ کی نماز کے وقت  لٹیرے زبردستی ایک گھر میں گھس گئے اور پھر گھر میں موجود اکیلی خاتون پر حملہ کرنے کے بعد وہاں الماری میں رکھے ہوئےسونے کے زیورات لے کر فرار ہوگئے۔

معلوم ہوا ہے کہ یہ واردات جمعہ مسجد کے سامنے واقع ایک مکان میں پیش آئی ہے۔ اس کرایے کے گھر میں رفیق نامی ایک آٹو ڈرائیور اور اس کے اہل خانہ رہتےہیں۔  بتایا جاتا ہے کہ رفیق جب اپنے دس سالہ بیٹے کو لے کر مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لئے گیا تھا تو اس کی بیوی زینب گھر میں اکیلی رہ گئی تھی۔اس وقت لٹیرے گھر کے اندر گھس گئے  اور زینب کو پیٹنے اور باندھنے کے بعد زیورات لے کر فرار ہوگئے۔ تعجب کی بات یہ ہے کہ آس پاس میں  دوسرےکئی گھرموجود  ہیں، لیکن اس واردات کی بھنک کسی کو بھی نہیں لگی۔اس کا پتہ اس وقت چلا جب زینب کا شوہر اور بیٹا مسجد سے نماز ادا کرکے واپس لوٹے۔

وٹل  پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس رجسٹر کرلیا ہے۔


Share: