بنٹوال، 20؍ دسمبر (ایس او نیوز) بنٹوال تعلقہ کے ارپی کٹے میں شوہر نے اپنی بیوی کو گھر میں بند کرکے تالا لگانے کے گھر کے سامان کو آگ لگا دی ۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق محمد کبیر نامی شخص نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے کہ غوث جلال الدین نے اپنی بیوی کو گھر میں بند کرکے آگ لگائی ۔ پولیس نے غوث جلال الدین کے خلاف کیس درج کر کے ملزم غوث کو گرفتار کر لیا ۔
بتایا جاتا ہے کہ محمد کبیر کی بہن فاطمہ بشریٰ کی شادی غوث جلال الدین کے ساتھ ہوئی ہے جو وٹل کا رہنے والا ہے ۔ گزشتہ ایک مہینے سے میاں بیوی کے درمیان ان بن چل رہی تھی ۔ کچھ دن پہلے غوث جلال الدین بہت ہی طیش میں کبیر کے گھر آیا تھا اور فاطمہ بشریٰ کو ماں کے گھر واپس بھیجنے کی دھمکیاں دے کر گیا تھا ۔
کہا جاتا ہے کہ سنیچر کے دن دوپہر کے وقت بوتل میں پیٹرول لے کر غوث اپنے گھر پہنچا ۔ بیوی کے ساتھ جھگڑا اور گالی گلوچ کی ، جان سے مارنے کی دھمکی دی اور گھر جلانے کے مقصد سے صوفہ سیٹ میں آگ لگا دی ۔ آگ کے بھڑکتے شعلوں سے گھر کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ۔ محمد کبیر نے جب مداخلت کی اور جلال الدین کو اس حرکت سے باز رکھنے کی کوشش کی تو جلال الدین نے اسے دھکا دے کر زمین پر گرا دیا جس سے وہ زخمی ہوگیا ۔ کبیر کو علاج کے لئے ہاسپٹل میں داخل کیا گیا ہے ۔