ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنٹوال : امام کو قتل کرنے کی نیت سے مسجد میں گھسنے والا ملزم گرفتار

بنٹوال : امام کو قتل کرنے کی نیت سے مسجد میں گھسنے والا ملزم گرفتار

Thu, 03 Mar 2022 12:11:24    S.O. News Service

بنٹوال، 3؍ مارچ (ایس او نیوز) بی سی روڈ کائکمبا میں واقع  محی الدین جمعہ  مسجد میں رات کے وقت غیر قانونی طور پر گھسنے اور امام کو قتل کرنے کی دھمکی دینے والے ملزم کو بنٹوال پولیس نے گرفتار کرلیا ۔

ذرائع سے ملی اطلاع  کے مطابق گرفتار شخص کا نام بابو پجاری (60 سال) ہے اور یہ کلاڈکا کا رہنے والا ہے ۔ یکم مارچ کی شب میں اس شخص نے اپنی دو پہیہ گاڑی مسجد کے پاس روکی ۔ کچھ دیر مشتبہ انداز میں ادھر ادھر گھومنے کے بعد  سیدھے مسجد کے اندر گھس آیا ۔ جب مسجد کے امام عبدالسلام نے اسے روکا اور مسجد میں آنے کا سبب پوچھا تو مبینہ طور پر اس نے جواب دیا کہ وہ مسجد کے امام کو قتل کرنے آیا ہے اور اسے کوئی بھی روک نہیں سکتا ۔

جب مقامی لوگوں نے اسے پکڑ کر تلاشی لی تو اس کی بائک میں ایک چاقو پایا گیا ۔ اس بات کی خبر ملنے پر ٹاون پولیس اسٹیشن کے افسران نے جائے وقوع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ احتیاطی اقدام کے طور پر پولیس نے مسجد کے پاس پہرا لگا دیا ہے ۔ سی سی ٹی وی کیمرے میں سارا واقعہ ریکارڈ ہوگیا ہے ۔ پولیس اس معاملہ کی جانچ کر رہی ہے ۔


Share: