ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنٹوال : گیزر آن کرکے نہانا نوجوان کو پڑ گیا مہنگا؛ دم گھٹنے سے نوجوان کی موت

بنٹوال : گیزر آن کرکے نہانا نوجوان کو پڑ گیا مہنگا؛ دم گھٹنے سے نوجوان کی موت

Tue, 13 Jul 2021 19:52:52    S.O. News Service

مینگلور 13/ جولائی (ایس او نیوز)   گیس گیزر سے پانی گرم کرکے نہاتے وقت   ایک 23 سالہ  نوجوان کی   موت واقع ہوگئی جس کی شناخت اعجاز احمد ابن اسماعیل کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ واردات مینگلور سے قریب 20 کلو میٹر دور  فرنگی پیٹ تعلقہ  میں پیر کو پیش آئی۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق پیر کی دوپہر  اعجاز  گیس گیزر آن کرکے  نہانے کے لئے باتھ روم گیا تھا،  ایک گھنٹے تک باہر نہیں نکلاتو  اس کے والد اور بھائیوں  نے اسے آواز دی جب اندر سے  کوئی جواب نہیں ملا تو  گھر والوں نے گھبرا کو باتھ روم  کا دروازہ توڑ ددیا  تو اعجاز بے ہوش پڑا ہوا ملا ۔ اسے فوراً اسپتال لے جایا گیا مگر ڈاکٹروں نے اس کی موت واقع ہونے کی تصدیق کردی۔

شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ گیزر آن کرنے کے بعد گیس جلنے سے جو کاربن مونو آکسائیڈ  گیس خارج ہوتی ہے اس کی وجہ سے اعجاز کا  دم گھٹ گیا ہوگا  اور  موت  واقع ہوئی ہوگی۔  

بتایا گیا ہے کہ  فرنگی پیٹ تعلقہ کے ماری پلّا  کا رہنے والا  اعجاز ہبلی کی  ایک جیویلری شاپ میں ملازمت کرتا تھا اور اپنے بیمار والد کو دیکھنے کے لئے ایک ہفتہ قبل ہی  گھر آیا  تھا۔

    پانی گرم کرنے کے لئے جو لوگ  گیس گیزر کا  استعمال کرتے ہیں ، اُنہیں  اس بات خیال رکھنا چاہئے  کہ گیزر باتھ روم میں ہوا کی آمد و رفت کے لئے مناسب انتظام (وینٹی لیشن) ہو،  اور جب گیزر آن کیا جائے تو بہتر ہے کہ ہوا باہر بھیجنے والا پنکھا    (ایکزاسٹ فین) بھی آن کریں تاکہ باتھ روم میں زہریلی گیس کی مقدار بڑھنے نہ پائے جو صحت کے لئے مضر ہونے کے علاوہ ہلاکت کا بھی سبب بن سکتی ہے۔


Share: