ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنٹوال ڈپٹی تحصیلدار پھنس گیا اینٹی کرپشن بیورو کے جال میں 

بنٹوال ڈپٹی تحصیلدار پھنس گیا اینٹی کرپشن بیورو کے جال میں 

Fri, 27 Nov 2020 19:59:58    S.O. News Service

بنٹوال،27؍نومبر(ایس او نیوز) بنٹوال تعلقہ آفس میں ڈپٹی تحصیلدارکے عہدے پر فائزروی شنکر کو اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے رشوت خوری کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ویرونیکا روڈرگس نامی ایک خاتون کی ملکیت والی زمین کے ریکارڈس میں سروے نمبر107/1hکے بجائے 107/14کے طورپر غلط درج ہوگیا تھا۔اس غلطی کو درست کرنے کے لئے تحصیلدار کے نام جو ن 2018 میں درخواست داخل کی گئی تھی۔ مئی 2019کو اس معاملے میں مزید کارروائی کا حکم دیا گیا تھا۔جب یہ فائل میرامجالو گاؤں کے ولیج اکاؤنٹنٹ کے پاس پہنچی اس نے کارروائی آگے بڑھانے کے لئے ڈپٹی تحصیلدار کے پاس بھیجنے سے قبل ایک سال تک فائل کو اپنے پاس ہی دبا ئے رکھا۔اور جب وہ فائل ڈپٹی تحصیلدار روی شنکر کے پاس توثیق کے لئے پہنچی تو اس نے بھی دستخظ کرنے کے بجائے مسلسل فائل التوا میں رکھا۔ پھر اس نے ویرونیکا سے اس کام سے رشوت طلب کردی۔  اس کی اطلاع اے سی بی کو دی گئی تو افسران نے رشوت خور ڈپٹی تحصیلدار کو گھیرنے کے لئے جال بچھادیا اور پھر جب وہ 1000روپے رشوت طلب کررہاتھا تواے سی بی انسپکٹر گروراج   اور شیام سندرنے  اس کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔


Share: