ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنٹوال میں موٹر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران 1.25لاکھ روپے ہرجانہ وصول۔ 800کیسس درج

بنٹوال میں موٹر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران 1.25لاکھ روپے ہرجانہ وصول۔ 800کیسس درج

Wed, 27 Feb 2019 20:43:42    S.O. News Service

مینگلور 27؍فروری (ایس او نیوز) قریبی علاقہ بنٹوال میں  منگلورو اور بنگلورو کے درمیان نیشنل ہائی وے نمبر77پر پولیس نے موٹر گاڑیوں کی چیکنگ کی مہم چلاتے ہوئے  1.25 لاکھ روپے ہرجانہ وصول کرنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، بتایا گیا ہے کہ اس تعلق سے پولس نے   800کیسس بھی درج کیے  ہیں۔

موٹرگاڑیوں کی تلاشی اور جانچ پڑتال کی کارروائی اے ایس پی سیدول عداوت کی قیادت میں 22پولیس افسران کی ٹیم نے انجام دی۔گاڑیوں سے متعلق قانونی دستاویزات موجود نہ رہنے کی وجہ سے 80موٹر گاڑیوں کو ضبط کیا گیا تھا جن میں سے 40گاڑیوں کو ہرجانہ اداکرنے پر چھوڑ دیاگیا۔جبکہ بقیہ چالیس گاڑیاں پولیس نے اپنے قبضے میں لے رکھی ہیں۔پولیس نے خاص طور پر ہیلمیٹ اورانشورنس کے بغیر بائک چلانے والوں کو نشانے پر رکھا۔جس سے بائک چلانے والے طلبہ اور نوجوان ڈرائیوروں کو پولیس کی سخت کارروائی کا اشارہ مل گیااور وہ لوگ اپنے آپ کو پولیس کی نظروں سے بچتے ہوئے نکل جانے کی کوشش کرتے نظر آئے۔


Share: