ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بلند شہر: ٹرک نے بس کو ماری زوردار ٹکر، 6 مسافروں کی دردناک موت

بلند شہر: ٹرک نے بس کو ماری زوردار ٹکر، 6 مسافروں کی دردناک موت

Sun, 10 Jun 2018 23:22:10    S.O. News Service

بلند شہر ،10؍جون (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) یوپی کے بلندشہر ضلع میں اتوار کے روز صبح تیز رفتار ٹرک نے روڈ ویز بس کو زوردار ٹکر مار دی۔ ٹکر لگنے سے موقع پر ہی 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ وہیں دوسری جانب ایک درجب سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں ۔قابل ذکر ہے کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ خبر کے مطابق موقعہ پر ہی پہنچی پولیس نے زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرا دیا ہے، جہاں 4 لوگوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔اس موقع پر، ضلع انتظامیہ کے اہلکار ریسکیو آپریشن میں لگ گئے ہیں۔

دراصل ، دیہی کوتاولی کے این ایچ 91 واقع پیاو چوکی کے پاس ایک بڑا حادثہ در پیش ہوا ، جہاں تیز رفتار ٹرک نے آگرہ روڈ ویز بس کو زوردار ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی زوردار تھی کہ بس میں بیٹھے 6 مسافروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ جبکہ ایک درجب مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی لوگ مدد کے لئے آگے آئے ہیں اور بس میں پھنسے تمام مسافروں کو باہر نکالا جا رہا ہے۔


Share: