لکھنو،06؍ دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بلند شہرتشدد میں مارے گئے انسپکٹرسبودھ کمارسنگھ کے اہل خانہ نے جمعرات کو وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی۔ اس دوران اہل خانہ سے سبودھ کمارکی بیوی رجنی سنگھ کے ساتھ ان کے بیٹیاورخاندان کے دیگرافراد موجود رہے۔ وہیں ریاست کے ڈی جی پی اوپی سنگھ کے ساتھ انچارج وزیراتل گرگ بھی پہنچے ہیں۔ میٹنگ کے دوران کابینی وزیرریتا بہوگنا جوشی بھی پہنچیں۔ واضح رہے کہ اہل خانہ نے انسپکٹرکیقتل میں سازش کا الزام لگایا ہے۔سبودھ کمارکی موت کے بعد ان کی بہن نے الزام لگایا تھا کہ چونکہ دادری کے اخلاق معاملے کی جانچ سبودھ کررہے تھے، لہٰذا ان کا سازش کے تحت قتل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی انسپکٹرسبودھ کمار کی بہن نے یہ الزام لگایا تھا۔وزیراعلیٰ سے ملاقات کے بعد اہل خانہ معاملے کی جانچ کولے کربھی مطالبہ کرسکتا ہے۔ اس کے علاوہ سبودھ کمار کی بہن نے اپنے بھائی کے نام پرشہید میموریل بنائے جانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ یوپی کے ڈی جی پی اوپی سنگھ نے کہا کہ انسپکٹرسبودھ کمارسنگھ نے آج وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی اورانہیں انصاف کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ اس معاملے کی اعلیٰ سطحی جانچ کا بھی حکم دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ پہلے ہی انسپکٹرسبودھ کمارسنگھ کے اہل خانہ کو50 لاکھ روپئے کی مالی مدد، غیرمعمولی پنشن اوراہل خانہ کے ایک شخص کو سرکاری نوکری دینے کا اعلان کرچکے ہیں۔ وہیں انسپکٹرسبودھ کمارکی بہن نے اپنے بھائی کے نام پرشہید میموریل بنائے جانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔