ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بلند شہر تشدد:ایس آئی ٹی نے داخل کی چارج شیٹ، 38 لوگوں کو بنایا ملزم، پانچ پر انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ کے قتل کا الزام

بلند شہر تشدد:ایس آئی ٹی نے داخل کی چارج شیٹ، 38 لوگوں کو بنایا ملزم، پانچ پر انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ کے قتل کا الزام

Mon, 04 Mar 2019 13:04:12    S.O. News Service

لکھنؤ، 4 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بلند شہر تشدداور پولیس انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ کے قتل کے معاملے کی تحقیقات کر رہی یوپی پولیس کی ایس آئی ٹی نے ایک کورٹ میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔بلند شہر کی عدالت پیر کو چارج شیٹ پر نوٹس لے سکتی ہے۔یوپی پولیس نے کہا کہ چارج شیٹ میں 38 لوگوں کا نام لکھا گیا ہے، جس میں سے پانچ کو انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ کے قتل کا ملزم بنایا گیا ہے،ان میں تشدد کے کئی دنوں بعد گرفتار کئے گئے پرشانت نٹٹ کا نام بھی شامل ہے۔پولیس نے دعوی کیا ہے کہ ان پانچ لوگوں نے انسپکٹر سنگھ کو گھیرا تھا اور ان میں سے ایک نے انہیں گولی ماری تھی۔یوپی پولیس نے بتایا کہ بجرنگ دل کے لیڈر اور کیس میں اہم ملزمان میں سے ایک یوگیش راج پر فسادات اور آتش زنی کا الزام لگایا گیا ہے،اگر کورٹ پیر کو پولیس کی چارج شیٹ پر نوٹس لیتی ہے تو کیس ٹرائل شروع ہو جائے گا۔

دراصل، گزشتہ سال 3 دسمبر کو بلند شہر کے سیانا علاقے میں مبینہ طور پر گؤ کی باقیات ملنے کے بعد تشدد پھیل گیاتھا،گؤ کی باقیات ملنے کے بعد پولیس کو اس کی اطلاع دی گئی تھی، پولیس موقع پر پہنچی تو وہاں لوگوں کی بھیڑ پہلے سے موجود تھی۔پولیس بھیڑ کو سمجھانے کی کوشش کر رہی تھی، لیکن لوگ کافی غصے تھے اور انہوں نے پولیس پر ہی حملہ کر دیا،تشدد میں پولیس انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ کو قتل کر دیا گیا۔وہیں گولی لگنے سے سمت نام کا ایک نوجوان بھی مارا گیا تھا۔

بتا دیں کہ بلند شہر تشددکے دوران انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ کو نہ صرف گولی مار دی گئی تھی، بلکہ پہلے کلہاڑی سے ان کے سر پر وار کر بری طرح سے زخمی کر دیا گیا تھا۔پولیس نے 28 دن بعد سبودھ کمار سنگھ پر کلہاڑی سے حملہ کرنے والے کلاعرف راجیو کو گرفتار کیا تھا۔پولیس کے مطابق کلا نے ہی سب سے پہلے سبودھ کمار سنگھ پر حملہ کیا تھا۔کلا کلہاڑی سے درخت کی شاخ کاٹ سڑک جام کر رہا تھا، انسپکٹر نے روکا تو اس نے کلہاڑی سے ان پر ہی حملہ کر دیا۔


Share: