ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بلدیاتی انتخابات: لوک سبھا انتخابات کے مدنظر ووٹروں کے دائیں ہاتھ میں لگائی جائے گی سیاہی

بلدیاتی انتخابات: لوک سبھا انتخابات کے مدنظر ووٹروں کے دائیں ہاتھ میں لگائی جائے گی سیاہی

Fri, 22 Mar 2019 23:59:41    S.O. News Service

ممبئی،22مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مہاراشٹر کے ریاستی الیکشن کمشنر جے ایس سہاریا نے کہا ہے کہ ریاست میں 24 مارچ کو ہونے والے مقامی بلدیاتی انتخابات میں ووٹروں کے دائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی پر سیاہی لگائی جائے گی تاکہ اگلے ماہ ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں الجھن نہیں بن سکے۔مہاراشٹر میں 48 لوک سبھا سیٹوں کے لئے چار مراحل کے تحت 11، 18،23 اور 29 اپریل کو پولنگ ہونی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی بلدیاتی انتخابات میں عام طور پر ووٹروں کے بائیں ہاتھ کی انگلی پر سیاہی لگائی جاتی ہے۔ لیکن لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دوبارہ الیکشن کی صورت میں بائیں ہاتھ کی بیچ کی انگلی میں سیاہی لگائی جائے گی۔افسر نے بتایا کہ ریاست میں 557 گرام پنچایتوں، سرپنچوں کے 82 خالی عہدوں کے ساتھ ساتھ کچھ ضلع کونسلوں کے لئے بھی انتخابات ہو رہے ہیں۔حکام کے مطابق وردھا میں 298 گرام پنچایتوں کے انتخابات ہونے ہیں جبکہ ناسک میں 48، ستارا میں 44، پونے، واسم میں 32 اور رائے گڑھ میں 20۔20 گرام پنچایتوں کے انتخابات ہوں گے۔


Share: