ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / برازیل میں شدید بارش، 185 افراد ہلاک

برازیل میں شدید بارش، 185 افراد ہلاک

Wed, 23 Feb 2022 11:31:19    S.O. News Service

برازیلیا، 23؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی) برازیل میں ریوڈی جنیرو کے شمالی پیٹرو پولس شہر میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے آئے سیلاب اور اس کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 185 ہو گئی ہے۔ یہ اطلاع مقامی انتظامیہ نے منگل کے روز دی ہے۔

ریاست ریو ڈی جنیرو کے محکمہ فائربریگیڈ نے کہا کہ شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے نئے امکان کے دوران منگل کو 400 سے زیادہ امدادی کارکنان کو اپنی امدادی مہم معطل کرنی پڑی۔ واضح ر ہے کہ 85 افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔

ریو ڈی جنیرو کے گورنر کلاڈیو کاسترو نے کہا کہ 15 فروری کو سال 1932 کے بعد سب سے زیادہ بارش ہوئی۔منگل سے یہاں دکانیں دوبارہ کھلنے لگی ہیں ، لوگوں نےبھی شہر میں صفائی کا کام کرنا شروع کر دیا ہے۔

کوڑا اٹھانے والی کمپنی کے مطابق اب تک لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے پیدا ہونے والی تقریباً 620 ٹن مٹی اور ملبہ ہٹایا جا چکا ہے۔


Share: