ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بدرالدین اجمل کا مودی پر زبردست وار؛ کہا انتخابات کے بعد مودی چائے اور پکوڑے کی دکان چلائیں گے

بدرالدین اجمل کا مودی پر زبردست وار؛ کہا انتخابات کے بعد مودی چائے اور پکوڑے کی دکان چلائیں گے

Sun, 14 Apr 2019 00:11:32    S.O. News Service

نئی دہلی 13/اپریل (ایس اونیوز) ایک طرف وزیراعظم نریندرمودی سمیت دیگر بی جے پی لیڈران  اپنے انتخابی پرچار کے دوران منافرت پھیلانے والے  بیانات دے کر  عوام کو رُجھانے میں لگے ہوئے ہیں   وہیں آل انڈیا یونائیٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (اے آئی یو ڈی ایف) کے سربراہ مولانا بدرالدین اجمل نے وزیراعظم نریندر مودی کو اُن ہی   کے  چائے اور پکوڑے  کے نام  پر راست وار کیا ہے۔

آسام کے دھبری سے رکن پارلیمنٹ مولانا بدرالدین اجمل نے پی ایم مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم مودی مخالف اتحاد پارٹیاں مل کر اس بار مودی جی کو اقتدار سے ہی نہیں اس ملک سے بھی باہر کردیں گے  اور لوک سبھا انتخابات کے بعد مودی جی کہیں نہ کہیں جاکر چائے اور پکوڑے کی دکان چلائیں گے  مولانا نے مودی پر الزام لگاتے ہوئے کہا  کہ وہ ملک کو ہندو راشٹر میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں، مگر ہم اُنہیں اس ملک سے ہی باہر بھیج دیں گے، جس کے بعد وہ  چائے اور پکوڑا بیچ سکتے ہیں۔

بدرالدین اجمل نے مودی پر مزید وار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے 90 فیصد ہندو اور مسلمان نہیں چاہتے کہ مودی اس ملک کے وزیراعظم بنیں،  اسے بنگلہ دیش بھیجنا چاہئے ، جہاں کے وہ  وزیراعظم بن سکتے ہیں۔ مولانا نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم  ملک کے مسلمانوں کو ہندو بنانے کا خواب دے رہے ہیں ساتھ ساتھ وہ اس ملک کا دستور بھی بدلنا چاہتے ہیں۔ مولانا نے صاف کیا کہ اتحادی پارٹیاں اس بار ان کا اقتدار چھین لیں گی۔

مولانا کے اس بیان پر بی جے پی تلملا اُٹھی ہے، مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے  سخت تلملاتے ہوئے پوچھا کہ بدرالدین اجمل آخر ہوتے کون ہیں کہ مودی کو چائے اور پکوڑا بیچنے کے لئے بھیجنے والے۔اسی طرح شاہ نواز حُسین نے بھی  مولانا کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے  بیان کی مذمت کی ہے۔

 بدرالدین اجمل کا شمار آسام کے بڑے لیڈروں میں ہوتا ہے۔ 12 سال قبل اجمل نے اپنی پارٹی تشکیل دی تھی۔ فی الحال وہ آسام کے دھبری سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ 


Share: