ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بال ٹیمپرنگ معاملے میں بولے ہسی، کھوئی ہوئی شبیہہ حاصل کرنا مشکل

بال ٹیمپرنگ معاملے میں بولے ہسی، کھوئی ہوئی شبیہہ حاصل کرنا مشکل

Thu, 29 Mar 2018 12:21:42    S.O. News Service

نئی دہلی،28؍ مارچ (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) آسٹریلیا کے سابق بلے باز مائیکل ہسی کا خیال ہے کہ آسٹریلوی کرکٹرز کے لیے بال ٹیمپرنگ معاملے کے بعد کھوئی ساکھ پھر حاصل کرنا مشکل ہوگا لیکن اس کے بعد کھوئے ہوئے اصول اور اقدار کی پھرسے پیروی کرنے کا موقع ملے گا۔ہسی نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ گزشتہ چند سال میں ہم یہ اصول بھول گئے ہیں۔اس وقت کئی بہترین کھلاڑی آسٹریلیا کی نمائندگی کر رہے ہیں لیکن بال ٹیمپرنگ کا مسئلہ واحد ایسا مسئلہ نہیں ہے جس سے ٹیم غلط وجوہات سے سرخیوں میں ہے۔انہوں نے لکھاکہ اگلے چند دن، ہفتے اور مہینے آسٹریلوی کرکٹ کیلئے مشکل ہوں گے۔نوکریاں جائیں گی اور سخت سزا ملے گی۔انہوں نے کہاکہ یہ ٹیم کے لیے ایک موقع ہے کہ کھوئے اقدار اور ثقافت کو دوبارہ بحال کرسکے۔ہم مثبت سوچ اور کھیل احساس کے ساتھ کھیلے۔ چنئی سپر کنگس کے بیٹنگ کوچ ہسی نے کہاکہ آپ جب راہل دراوڑ کا نام لیتے ہیں تو پہلی بار آپ کے ذہن میں کیا آتا ہے۔ اگر آپ کہیں گے کہ ان کی 28سنچری تو مجھے حیرانی ہو گی لیکن مجھے تب کوئی حیرانی نہیں ہوگی جب آپ کہیں گے۔’دی وال‘ اس نے اصولوں اور اقدار کے ساتھ کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔


Share: